وڈھ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار جان بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار ہلاک ہوگئے جس کی شناخت عبداللہ ولد علی داد مینگل کے نام سے ہوئی ہے۔
ذراٸع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شدید زخمی ہو گئے تھے اور ان کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی جانبحق ہوگئے۔