شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںوڈھ گھر پر بم حملہ ایک بچہ ھلاک 6زخمی،تربت مزید...

وڈھ گھر پر بم حملہ ایک بچہ ھلاک 6زخمی،تربت مزید ایک نوجوان قتل

وڈھ / تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ وڈھ میں گھر پر دستی بم حملے میں 8 سالہ بچہ شیر علی ولد امام دین جانبحق جبکہ خواتین بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔

واقعہ کے بعد لاش اور زخمیوں کو وڈھ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

 علاوہ ازیں تربت میں فائرنگ سے ایک اور نوجوان قتل ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق خیرآباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے محمد نعیم ولد محمد یعقوب سکنہ خیرآباد کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 واضح رہے تربت میں آج فائرنگ سے قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل آبسر ریسرچ فارم کے علاقے میں رحمدل نامی شخص بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہواتھا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز