گوادر ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے 10 دسمبر 2019 کو قابض پاکستانی فوج اور اُنکے خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے گوادر کے رہائشی وھاب بلوچ کے لواحقین نے کہا ہے کہ وھاب بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے ۔
اگر اس پر کوئی جرم عائد ہے تو اسے ریاست کے عدالتوں میں پیش کر کے انصاف کے تقاضے پوری کی جائیں اس طرح کسی کو بغیر کسی جُرم کے ٹارچر سیلوں میں رکھنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے
وھاب بلوچ کے لواحقین نے ملکی اور غیر ملکی انسانی حقوق کے کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمارے پیاروں کی بازیانی کیلئے اپنا کردار ادا کر کے انسان دوستی کا ثبوت دیں ۔