واشنگٹن (ہمگام نیوز) نیویارک ٹائمز کی خبر کے مطابق وینزویلا پر امریکی فوجی حملے میں عام شہریوں اور فوجیوں سمیت کم از کم 40 افرادہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر میں نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے وینزویلا کی ایک تجربہ کار شخصیت نے کہا ہے کہ “حملے میں عام شہریوں اور فوجیوں سمیت کم از کم 40 افرادہلاک ہوگئے ہیں”۔
امریکی حکام کی اخبار کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق حملہ ایک وسیع پیمانے کے فضائی آپریشن پر مشتمل تھا۔
اس آپریشن کا مقصد وینزویلا برّی افواج کے پوزیشنیں سنبھالنے سے پہلے ملک کی فضائی دفاعی صلاحیت کو ناکارہ بنانا تھا۔
اخبارنے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ “فضائی دفاع کو ناکارہ بنانے کے لیے 150 سے زائد امریکی طیارے روانہ کیے گئے تھے ۔ اس طرح فوجی ہیلی کاپٹر حملہ آور دستوں کو کامیابی سے مادورو کے ٹھکانے تک لے گئے”۔
وائٹ ہاؤس یا پینٹاگون کی جانب سے اموات کی تعداد یا آپریشن کے بارے میں تاحال کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔














