شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںوی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6039ویں روز بھی جاری

وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6039ویں روز بھی جاری

شال (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیراہتمام احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6039ویں روز بھی جاری ہے۔ احتجاجی کیمپ کی قیادت نیاز محمد بلوچ کر رہے ہیں۔

لاپتہ افراد کے لواحقین نے مطالبہ کیا کہ جبری گمشدگیوں کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے اور بلوچ خواتین سمیت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کر کے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ برسوں سے ان کے پیارے لاپتہ ہیں مگر ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

وی بی ایم پی کے رہنماؤں نے کہا کہ جب تک لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی نہیں بنائی جاتی، احتجاجی کیمپ جاری رہے گا۔ انہوں نے انسانی حقوق کی قومی و بین الاقوامی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز