شال (ہمگام نیوز) بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے احتجاج پیت کے روز 5847 روز جاری رہا اس موقع پر تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز نیچاری نے ماہ جبین کو منظر عام نہ لانے کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ بلوچ طالبہ کی بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں جبری گمشدگیوں میں بھی تشویشناک اضافہ ہوا ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ریاستی ادارے ملکی سلامتی کے نام پر بلوچوں کو ماورائے قانون گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کررہے، اور انکی مسخ شدہ لاشیں ویرانوں سے مل رہے ہیں یہ پھر انہیں جعلی مقابلہ میں قتل کیاجرہا ہے، جسکی وجہ سے اہل بلوچستان عدم تحفظ کے شکار ہورہے ہیں جو ملکی سلامتی کے لیے نیک شکون نہیں ہیں۔
نیاز نچاری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ماہ جبین سمیت تمام جبری لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے اور ملکی سلامتی کے نام پر بلوچستان میں ماورائے آئین اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سلسلے کو بند اور اہل بلوچستان کے ساتھ ملکی قوانین کے تحت رویہ اختیار کیا جائے۔