شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںوی بی ایم پی کے احتجاج کا آج 6044 واں دن، جبری...

وی بی ایم پی کے احتجاج کا آج 6044 واں دن، جبری لاپتہ غنی بلوچ فرید بلوچ کے لواحقین کا احتجاج میں شرکت

شال (ہمگام نیوز) بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ تنظیم کے چیرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6044 دن مکمل ہوگئے

آج احتجاج میں جبری لاپتہ غنی بلوچ اور فرید بلوچ کے لواحقین نے احتجاج میں شرکت کی، اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

جبری لاپتہ غنی بلوچ کے بھائی پروفیسر عبدالقیوم بادینی نے کہ ان کے بھائی کو گزشتہ سال 27 مئی کو کوئٹہ سے کراچی جانے والی المنیر کوچ سے خضدار میں سیکورٹی فورسز نے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کر دیا، وہ غنی بلوچ کی بازیابی کے لیے آئینی اداروں اور متعلقہ فورمز سے مسلسل رجوع کرتے آرہے ہیں، تاہم تاحال کسی ادارے نے ملکی قوانین کے مطابق انصاف فراہم نہیں کیا، جس کے باعث خاندان شدید ذہنی اذیت کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز