شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںوی بی ایم پی کے احتجاج کا آج 6054 واں روز، جبری...

وی بی ایم پی کے احتجاج کا آج 6054 واں روز، جبری لاپتہ عبدالقہار اور مصور قمبرانی کی بازیابی کا مطالبہ

شال (ہمگام نیوز) بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی ) کے زیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6053ویں روز جاری رہا۔

اس دوران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، اور اظہار یکجتی کی، انہوں نے جبری گمشدگیوں بالخصوس بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا، اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر عبدالقہار اور مصور قمبرانی کے لواحقین نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی ) سے رابطہ کرکے شکایت کی کہ سیکورٹی فورسز نے رواں سال 16 جنوری رات 12 بجے کو کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی میں چھاپوں کے دوران عبدالقہار ولد عبدالجبار قمبرانی اور مصور قمبرانی ولد افضل قمبرانی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

لواحقین نے تنظیم سے یہ بھی شکایت کی، انہوں نے انتظامیہ سے کئی بار رابطہ کیا، لیکن نہ عبدالقہار اور مصور کی گرفتاری کی وجہ بتایا جارہا ہے، اور نہ ہی ان کے سلامتی کے حوالے سے معلومات فراہم کیا جارہا، جن کی وجہ سے سن کے خاندان شدید دباو کا شکار ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ عبدالقہار اور مصور کی جبری گمشدگی اور ان کے خاندان کو معلومات فراہم نہ کرنا، شہریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جسکی مذمت کرتے ہیں، اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دونوں نوجوانوں کی بازیابی کو یقینی بنائے، اگر عبدالقہار اور مصور پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کرنے میں اپنی آئینی کردار ادا کرکے خاندان کو کرب و اذیت سے نجات دلائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز