جمعه, می 3, 2024
Homeانٹرنشنلٹائمز میگزین کی 100 بااثر ترین شخصیات میں عالیہ بھٹ شامل۔

ٹائمز میگزین کی 100 بااثر ترین شخصیات میں عالیہ بھٹ شامل۔

دہلی (ہمگام نیوز) ٹائمز میگزین نے حال میں دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست شائع کی ہے جس میں صرف ایک انڈین اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام شامل ہے۔

ٹام ہارپر نے عالیہ بھٹ کو ’زبردست ذہانت کی حامل‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ گزشتہ ایک دہائی سے انڈین فلم انڈسٹری میں اپنے کام کی وجہ سے نہ صرف دنیا کی ایک نمایاں اداکارہ بن گئی ہیں بلکہ وہ ایک با اُصول بزنس ویمن اور مخیر شخصیت بھی ہیں۔

’عالیہ کی سب سے بڑی طاقت فلم سٹار والی کشش کو سچائی اور حساسیت کے ساتھ ملانے کی ان کی صلاحیت ہے۔ ایک اداکارہ کے طور پر ان کا کام بہت نمایاں ہے۔ ان کی تخلیقی صلاحیتیں انہیں ایک انٹرنیشنل سٹار بناتی ہیں۔‘

اس فہرست میں انڈین نژاد اداکار دیو پٹیل بھی شامل تھے۔ ان کی پروفائل فلم ’گیٹ آؤٹ’ اور ’نوپ‘ کے اداکار ڈینیل کالویا نے لکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز