شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںٹرانسپورٹ کمپنیوں کا مسافروں کے ساتھ دھوکہ مسافروں کو مستونگ میں ...

ٹرانسپورٹ کمپنیوں کا مسافروں کے ساتھ دھوکہ مسافروں کو مستونگ میں چھوڑ دیا ،مسافروں کا احتجاج شاہراہ بلاک کردیا

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان،شال ٹرانسپورٹ کمپنیوں کا مسافروں کے ساتھ دھوکہ، اچھی اے سی بسوں میں کراچی پہنچانے کے نام پر ہزاروں روپے کے ٹکٹ کروا کر مسافروں کو مستونگ میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا۔

مسافروں کے مطابق سینکڑوں مسافروں نے احسان، قدرت و زاہدان نامی بس کمپنیوں میں شال سے کراچی کیلئے فی فرد 4 ہزار سلیپر بس کے ٹکٹیں بک کروائیں کمپنیوں نے مسافروں کو مستونگ پہنچادیا اور بتایا گیاکہ یہاں سے کمپنی کی بسیں انہیں کراچی کی سفر کیلئے لیکر جائیں گے، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بس کمپنیاں مسافروں کو بس فراہم نہیں کر رہے جس کی وجہ سے ہم مسافروں نے مجبورا مستونگ حبیب ہوٹل کے قریب قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ متعلقہ کمپنیاں مسافروں کو بس کی سہولت فراہم کریں اور ان کا کئی گھنٹے جو وقت ضائع ہوا ہے،مقامی انتظامیہ و ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ان پر جرمانے عائد کریں، تاکہ آئندہ کوئی کمپنی مسافروں کے ساتھ اس قسم کا دھوکہ نہ کرے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کے فراڈ کی وجہ سے مسافر سخت پریشان ہیں کوئی بیمار تو کوئی ضروری کام کیلئے کراچی جا رہا ہے لیکن کمپنیوں کی جانب سے ایسا رویہ باعث افسوس ہے اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سڑک پر احتجاج جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز