ہمگام نیوز ڈیسک؛ قابض ایرانی میڈیا نے امریکی میڈیا کے حوالے سے رپورٹس دی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کے تاریخی ورسائی محل میں منعقدہ عشائیے کے دوران معاہدے کی ہارڈ کاپی پر دستخط کر دیے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ معاہدے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر صدر ٹرمپ نے باضابطہ دستخط اس موقع پر کیے جبکہ اس سے قبل وہ اور نائب صدر جے ڈی وینس دستاویز پر ورچوئل دستخط کر چکے تھے۔
امریکا اور قابض ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے، تہران کی بھی تصدیق رپورٹ کے مطابق قابض ایران کی جانب سے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے رواں ہفتے کے آغاز میں تہران سے ہی دستاویز پر دستخط کیے تھے جس کے بعد معاہدے کی تکمیل کے عمل کو حتمی شکل دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ اہم فریقین دستخطی عمل مکمل کر چکے ہیں تاہم نائب صدر جے ڈی وینس کی شرکت کے ساتھ ایک باضابطہ اور علامتی دستخطی تقریب جمعہ کے روز منعقد کیے جانے کا امکان ہے جس میں معاہدے کی تفصیلات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی روشنی ڈالی جا سکتی ہے۔















