سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںٹوئٹر کا بھارت میں اپنے عملے کے تحفظ سے متعلق تشویش کا...

ٹوئٹر کا بھارت میں اپنے عملے کے تحفظ سے متعلق تشویش کا اظہار

دہلی(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے عملے کے تحٖفظ سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ٹوئٹر نے بھارتی حکومت سے آزادی اظہار رائے کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے نئی دہلی میں ٹوئٹر کے دفتر کا دورہ کیا تھا جس میں بھارتی حکومت سے وابستہ افراد کی کچھ ٹوئٹس کو جوڑ توڑ پر مبنی قرار دینے پر جواب طلب کیا گیا تھا۔

ان دنوں ٹوئٹر اور بھارتی حکومت کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں اور مودی انتظامیہ کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف تنقید سمیت کورونا وائرس کے بحران سے متعلق کچھ مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز