(ہمگام نیوز)ٹیک بلوچی نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ”ٹیک بلوچی “ میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے دنیا بھر میں تازہ ترین خبریں، تبصرے ، تجزیے اور رپورٹ سمیت سائنس اور نئے نئے ٹیک گیجٹس، نئے لانچ کردہ اسمارٹ موبائل فونزاور ایپلی کیشنز و ٹپس کے حوالے سے جانکاری شائع کئے جائینگے ۔
پریس رپلیز میںکہا گیا ہے کہ اس جدید دور میں پوری دنیاٹیکنالوجی سے جڑ گئی ہے ۔اوراس سمے بلوچ قو م بھی اس ٹیکنالوجی میں آہستہ آہستہ جڑ رہی ہے تو ہمیں یہ خیال آیا کہ کیوں نہ ہم بلوچی زبان میں ایک ایسی آن لائن میگزین کا اجرا کریں جس سے عام بلوچ جنہیںصرف بلوچی پڑھنا لکھاآتا ہو کو مستفید کیا جائے اور وہ دنیا کے دوسرے اقوم کی برابری کرسکیں۔
ٹیک بلوچی کے پریس رپلیز میںکہا گیا ہے کہ ہمارا مقصد عام بلوچوں کو جن کے پاس سمارٹ فونز ہےں کو ٹیکنالوجی کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں اور انہیں نئے نئے لانچ کئے جانے والے اسمارت موبائل فونز، اسمارٹ گیجٹس،سائنس، نئے نئے اپیلی کیشز، اور ٹیک کی دنیاکی تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رکھیں ۔
پریس رپلیز میںکہا گیا ہے کہ نئے نئے ایپلی کیشنز کی جانکاری ، اور روز مرہ کی ہماری اسمارٹ فونز میں موجود فیس بک، انسٹاگرام ، وٹس ایپ ، ٹوئٹراور دیگر ایپلی کیشنز کے ایسے ٹپس جو اکثر لوگ نہیں جانتے انہیںان کی اپنی بلوچی زبان میں ان کے سامنے رکھیں گے اور کوشش کرینگے کہ ہماری رپورٹ، خبریں ، مضامین اورٹپس کا انہیں ابلاغ ہوسکے اوروہ انہیںسمجھ کرمستفید ہوسکیں ۔
”ٹیک بلوچی “آن لائن میگزین پر اس لنک https://www.techbalochi.com/پر کلک کرکے وزٹ کیا جاسکتا ہے ۔