یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںپابندیاں ہٹا دی جائے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں، جواد ظریف

پابندیاں ہٹا دی جائے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں، جواد ظریف

نیویارک ( ہمگام ویب ڈیسک ) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے ان کا ملک امریکہ سے مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہے، لیکن صرف اس صورت میں اگر امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں ہٹا لے.

ظریف نے پیر کو ” این بی بی نیوز” کے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب ایران پر پابندیاں اٹھائے جائیں گے، تب بات چیت کے لئے دروازہ کھول جائے گئی.”

جواد ظریف اس وقت اقوام متحدہ کے اجلاس کے لئے نیویارک میں ہے، ان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے معاہدہ سے دستبرداری کرکے سفارتی کاری اپروچ کو پاؤں تلے روند دیا ہے.

ظریف نے امریکہ کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کرکے مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھانے کے الزام بھی عائد کیا، اس کا کہنا ہے کہ امریکی ہتھیاروں کو ہمارے خطے میں لاکر علاقے کو دھماکہ خیز بنایا جارہا ہے، لہذا اگر وہ ہمارے میزائل کے متعلق بات کرنا چاہتے ہیں، تو انہیں سب سے پہلے ان تمام ہتھیاروں کی فروخت روکنا ہوگا ،جس میں میزائل بھی شامل ہیں.

منگل کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ نے کہا کہ ایران ایٹمی معاہدے کو لے اپنی عزم میں کمی لائے گی. انہوں نے یورپی ممالک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر معاشی پابندیوں کو لے یورپ کی جانب سے اقدامات تسلی بخش نہیں ہیں.

دی فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز کے چیف ایگزیکٹو
اور ٹرمپ انتظامیہ کے ایڈوائزر مارک ڈبوٹز نے اپنے ایک ٹویٹ میں جواد ظریف کی جانب سے مذاکرات کی آمادگی کے ردعمل میں کہا ” دیکھو کون مذاکرات کے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ بلیسٹک میزائل پر مذاکرات ممکن ہے. پابندیاں موثر ثابت ہو رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ اسی طرح دباؤ میں شدید لائی جائے.”

یہ بھی پڑھیں

فیچرز