گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پانوان حملے میں زخمی ہونے والے ایف سی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو روز بعد ہلاک ہوگئے
زرائع کے مطابق زخمی ہونے والے ایف سی اہلکار کا شناخت ناصر کے نام سے بتائی گئی ہے
خیال رہے 22 فروری کو صبح 8 بجے جیونی کے علاقے پانوان میں ایف سی قافلے پر بم حملہ ہوا تھا حملے کی زمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے ایک بیان میں قبول کی تھی. بیان میں بتایا گیا کہ پانوان کے علاقے میں قافلے میں شامل ایف سی کی ایک گاڑی حملے کی زد میں آگئی تھی جس میں سوار پانچ اہلکاروں میں سے تین ایف سی اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے، جبکہ دو زخمی ہوگئے
تاہم آج ہمگام نیوز کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق ان زخمیوں میں سے ایک زخمی ایف سی اہلکار آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے گئے.