جیوانی 🙁 ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 3 مارچ 2026 کو رات چار بجے جیوانی کے علاقے پانوان میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک کمسن طالب علم کو حراست میں لیا اور جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
لاپتہ ہونے والے طالب علم کی شناخت ہزاب ولد شوکت کے نام سے ہوئی ہے، جو پانوان، جیوانی کا رہائشی ہے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے طالب علم ہے۔
اہلِ خانہ نے حکامِ بالا اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل
کی ہے کہ ہزاب کی بازیابی کے لیے ان کا ساتھ دیا جائے۔















