شنبه, اپریل 12, 2025
Homeخبریںپانچ سالوں سے لاپتہ بیٹے کو بازیاب کیا جائے :والدہ کی اپیل

پانچ سالوں سے لاپتہ بیٹے کو بازیاب کیا جائے :والدہ کی اپیل

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے نوشکی سے جبری طور پر لاپتہ بلوچ فرزند رحمت اللہ بلوچ کی والدہ محترمہ نے ایک ویڈیو اپیل جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو بازیاب کیا جائے.

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کیمپ سے ایک ویڈیو اپیل جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کو 2015 میں نوشکی سے جبری طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا جو پانچ سال گزرنے کے باوجود پاکستانی فورسز کی غیر قانونی حراست میں ہے.

رحمت اللہ بلوچ کی والدہ محترمہ نے مزید کہا کہ ان کے بیٹے کی شادی ہونے والی تھی اور وہ شادی کے سامان لے کر واپس گھر آ رہے تھے کہ انہیں مزید دو دیگر بلوچوں کے ہمراہ جبری طور پر اغوا کر لیا گیا باقی دونوں کو بعد میں چھوڑ دیا گیا مگر ان کا بیٹا تاحال پاکستانی فورسز کی حراست میں ہے اور اس کی منگیتر اس کے انتظار میں بیٹھی ہوئی ہے.

آخر میں والدہ نے مطالبہ کیا کہ اگر ان کا بیٹا کسی بھی غیر قانونی عمل میں ملوث رہا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کر کے قانون کے دائرے میں رہ کر سزا دی جائے اور اگر وہ بے گناہ ہے تو اسے فوری طور پر بازیاب کیا جائے تاکہ اس کی فیملی اپنے بیٹے کی جدائی کے کرب سے نجات حاصل کر سکے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز