واشنگٹن(ہمگام نیوزڈیسک) خبررساں میڈیا کے مطابق امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے انڈین سیکریٹری خارجہ وجے گوکھیل کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق UNSC میں یہ قرار داد 13 مارچ کو پیش کیے جانے کا امکان ہے.واشنگٹن میں موجود سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا جس نے برطانیہ اور فرانس کے ہمراہ اس قراداد کو پیش کیا ہے، چاہتا ہے کہ اس مرتبہ اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اسے منظور کرلے۔
جس کے لیے امریکا نے چین سے مذکورہ قرار داد کو ویٹو نہ کرنے کا مطالبہ اور اس معاملے پر چینی مخالفت نرم کرنے کے لیے پاکستان پر اپنے اثر رسوخ کا بھی استعمال کیا ہے۔
ایک جانب امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے انڈین ہم منصب سے ملاقات کی تو دوسری جانب امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فون کر کے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے کی یعقینی دہانی لی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ میں اعلی سطحی عہدیداروں جان بولٹن اور مائیک پومپیو کی طرف سے پاکستان پر دباو کا مطلب یے انھیں ہر سطح پر گھیراو کرکے دائرہ تنگ کیا جارہا ہے تاکہ کہ وہ دہشتگردوں کے خلاف یعقینی کاروائی کرے۔