شنبه, مارچ 22, 2025
Homeخبریںپاکستانی حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پرامن مظاہرین کے خلاف...

پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پرامن مظاہرین کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن کو فوری طور پر بند کریں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل

‎شال (ہمگام نیوز) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں آج پاکستانی فورسز کی جانب سے پرامن بلوچ مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد کی ہلاکت اور درجن کے قریب افراد کے زخمی ہونے کی افسوسناک خبر پاکستانی حکام کی انسانی جان کی بے قدری کا واضح ثبوت ہے۔ احتجاج کے حق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے حکام نے نہ صرف بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کیں اور آنسو گیس کا استعمال کیا بلکہ غیر مسلح مظاہرین کے خلاف مہلک ہتھیاروں کا غیر قانونی استعمال بھی کیا۔ شہر میں موبائل نیٹ ورکس معطل ہیں، جس سے آزادانہ اطلاعات کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پرامن مظاہرین کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن کو فوری طور پر بند کریں اور پاکستان کی بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے تحت آزادیٔ اظہار اور پرامن اجتماع کے حقوق کی ضمانت دیں۔ تمام گرفتار شدہ افراد، جنہیں صرف احتجاج کے حق کے استعمال کی پاداش میں حراست میں لیا گیا ہے، کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ حکام کو غیر قانونی طاقت کے استعمال کی فوری، مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنی چاہئیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز