شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے آج ڈاکٹر مہرنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی قیادت سے متعلق مقدمہ خارج کر دیا۔ یہ فیصلہ دو ماہ پر محیط متعدد سماعتوں اور دس روز تک محفوظ کیے گئے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔
ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ نے عدالتی فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “یہ فیصلہ انصاف کے اصولوں کی نفی کرتا ہے۔ ہم نے امید کی تھی کہ عدالت متاثرہ افراد کو سن کر غیر جانبدارانہ فیصلہ دے گی، مگر افسوس ایسا نہیں ہوا۔”
واضح رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے حالیہ مہینوں میں جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کی تھی، جس کے نتیجے میں ان کی قیادت کو قانونی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔