جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںپاکستانی فوج نے پنجگور سے تین بلوچ فرزندوں کو اغواء کیئے

پاکستانی فوج نے پنجگور سے تین بلوچ فرزندوں کو اغواء کیئے

پنجگور ( ہمگام نیوز ) ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے زیر قبضہ بلوچستان کے شہر پنجگور سے تین بلوچ فرزندوں کو فوج نے جبری طور پر اغواء کرکے فوجی کیمپ منتقل کردیا۔

قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء ہونے والے بلوچ فرزندوں کی شناخت حسام ولد فضل کریم ، قاسم ولد حاجی سید محمد اور ظاہر ولد عبدالصمد کی نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوج نے حسام ولد فضل کریم کو چتکان روڈ پر واقع ایک ہوٹل سے ، قاسم ولد حاجی سید محمد کو اپنے گھر چتکان سے اور ظاہر ولد عبدالصمد کو وشبود سے جبری اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

واضع رہے پاکستانی ریاست کے اپنے ہی بنائے ہوئے قانون میں شہریوں کے حقوق درج ہیں۔جس میں واضع طور پر بیان کیا گیا ہے کہ کسی فرد پر جرم ثابت نہ ہونے تک اسے قید رکھنا اور اس پر تشدد کرنا آئین کے آرٹیکل 10 اے کے منافی ہے کیونکہ آئین کے مطابق ریاست کے ہر فرد کو اپنی زندگی آزادی سے گزارنے کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز