کوئٹہ (ہمگام نیوز ) سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر شال/کوئٹہ نیوکاہان میں قابض پاکستانی فورسز اور اس کے کرایہ کے ریاستی دہشتگردوں نے مشترکہ طور پر بوکھلاہٹ و حواس باختگی میں بلوچ وطن کے نرمزار شہیدوں کے آخری آرام گاہوں کی بے حرمتی کرنے کی مرتکب ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ آزادی پسند پولیٹیکل ایکٹیوسٹ بانک حوران بلوچ نے کوئٹہ نیو کاہان شہدائے بلوچستان قبرستان کا دورہ کیا اور قابض پاکستانی شرمناک عمل کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا میں شائع کی۔
گودی بانک حوران بلوچ کہتی ہیں ” کہ نیوکاہان شہدا ء بلوچستان قبرستان کے تمام شہیدوں کے نام سائن بورڈ و تختیوں کو توڑ پھوڑ کے باہر نکال کر دور پھینکے گئے ہیں۔جن پر کلمہ طیبہ و قرانی آیات درج ہے۔ان سب کی بے برحرمتی کرکے قابض پاکستانی ریاست اور اس کے پیروکار بلوچ شہیدوں کے مقبروں سے بھی خوف زدہ اور نفرت وبغض رکھتے ہیں”جو کہ اخلاقی ،سیاسی اور مزہبی ہر حوالے سے قابل مزمت عمل ہے۔