دوشنبه, نوومبر 18, 2024
Homeخبریںپاکستانی فورسز تمام تر اخلاقی و جنگی قوانین کو پامال کررہے ہیں.بی...

پاکستانی فورسز تمام تر اخلاقی و جنگی قوانین کو پامال کررہے ہیں.بی ایس او آزاد

کوئٹہ (ہمگام نیوز )بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدت سے جاری فوجی کاروائیوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والی متعدد نہتے بلوچ فرزندوں کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی فورسز کی جانب سے بلوچ عوام پر وحشیانہ طاقت کے استعمال کی کاروائیاں روز بہ روز شدت اختیار کرتی جارہی ہیں۔ بلوچستان بھر میں آئے روز شہری و دیہی آبادیو ں پر زمینی و فضائی یلغار کرکے فورسز تمام تر اخلاقی و جنگی قوانین کو پامال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے قلات، مستونگ کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کاروائیوں کے نتیجے میں اب تک درجن سے زائد نہتے بلوچ فرزند شہید کیے جا چکے ہیں۔ جن میں بیشتر کو فورسز نے گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے شہید کیا ہے، ریاستی فورسز بلوچ تحریک سے اپنی بوکھلاہٹ کو چھپانے اور اپنے کردہ جرائم پرپردہ ڈالنے کے لئے میڈیا میں نہتے بلوچوں کو مسلح تنظیموں کے ممبران ظاہر کرکے رائے عامہ کو گمراہ کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایک پالیسی کے تحت بلوچستان میں ہونے والی استحصالی منصوبوں کی کامیابی کے لئے بلوچ نسل کشی کی جارہی ہے۔تاکہ ریاست بلوچ کی مرضی کے خلاف ہونے والی ان پروجیکٹوں کو بزور طاقت مکمل کر سکے۔ ریاستی فورسز کو ان کاروائیوں میں مزکورہ کمپنیوں و ممالک کی بھرپور فوجی مدد مختلف طریقوں سے حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر عالمی انسانی حقوق کے اداروں نے بلوچستان میں جاری ریاستی فورسز کی کاروائیوں کے خلاف کوئی موثر لائحہ عمل نہیں اپنایا تو نہ صرف ریاستی فورسز نہتے لوگوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کو جاری رکھیں گے، بلکہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کی مدد سے اس طرح کی کاروئیوں میں مزید شدت لائیں گے۔ یہ انسانی حقوق کے علمبردار عالمی اداروں، و آزاد میڈیا کی پیشہ ورانہ زمہ داری ہے کہ وہ بلوچستان میں جاری ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لیکر ریاستی جرائم کودنیا کے سامنے آشکار کریں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز