لسبیلہ(نمائندہ ہمگام نیوز) لسبیلہ یونیورسٹی میں رات گئے پاکستانی فورسز نے خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر یونیورسٹی کے ہاسٹل پر چھاپہ مار کر متعدد طالب علموں کو اپنا ساتھ اٹھا کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتھل شہر میں قائم لسبیلہ یونیورسٹی کے رہائشی ہاسٹلز پر خفیہ اداروں نے فورسز کے ساتھ مل کر چھاپہ مارا اورمتعدد طالب علموں کو انکے کمروں سے اٹھا کر لے گئے۔واقع کے بعد طالب علموں نے رات گئے کوئٹہ ٹو کراچی مین شاہرہ کو احتجاجاَََ بلاک کردیا۔ ابھی تک اغواء ہونے والے طالب علموں کے نام معلوم نہیں ہوسکے،ہمگام نمائندے کے مطابق خفیہ ادارے کم از کم چار طالب علم اپنے ہمراہ لے گئے جن میں سے دو کا تعلق ضلع کوہلو سے بتایا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی ماضی میں پاکستانی فورسز بلوچستان کے یونیورسٹیوں سے بلوچ طلباء کو اغوا کے بعد شہید کرچکے ہیں یا آج تک لاپتہ ہیں۔