سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںپاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے 5 لاشیں برآمد

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے 5 لاشیں برآمد

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مشکے گورجگ سے فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والے4 فرزندوں کی لاشیں،فوج نے مقامی انتظامیہ کے حوالے کر دیں،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق علی الصبح مشکے کے علاقے گورجک میں فورسز نے شادی والے گھر پر حملہ کر کے جن فرزندوں کو اغوا کیا تھا ان میں سے4 کی لاشیں ، اعجاز ولد فضل،آفتاب ولد فضل، باسط ولد لعل بخش،شاہ نواز ولد فیض محمد کی لاشیں مقامی انتظامیہ کے حوالے کردیں۔نامہ نگار کے مطابق مشکے آرمی کیمپ سے فوجی اہلکاروں نے مقامی انتظامیہ کو فون کیا کہ آ کے صبح اُٹھائے جانے والے افراد کی لاشوں کو لے جائیں جس پر لیویز تحصیلدار کے اہلکاروں نے مشکے کیمپ سے شہید ہونے والے بلوچ فرزندوں کی لاشوں کو تحویل میں لیا جن پر تشدد اور گولیوں کے نشان ہیں۔جبکہ باقی اغوا کیے جانے والے افراد تاحال فورسز کی تحویل میں ہیں۔اسی طرح کیچ سے ایک لاش برآمد ہوئی جسکی شناخت شعیب بلوچ سے ہوئی جسے کچھ مدت قبل فورسز نے اغوا کیا تھا اور آج انکی لاش پھینکی،جو بی آر پی کا کارکن تھا،اسی طرح بلوچستان کے علاقے پسنی ،سنجاوی میں آپریشن کے کئی گھر جلا دئیے گئے، دشت کے علاقے زریں بگ و گرد نواع میں فورسز نے کئی گھروں کو لوٹ مار کے ساتھ جلا دیا اور متعدد افراد کے فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے کی بھی اطلاعات ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز