تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان تربت کے علاقے شاہرک میں رات گئے پاکستانی قابض فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر فراز معیارنامی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ رات گئے پیش آیا جب فوجی اہلکاروں نے محلے کا محاصرہ کیا، گھر کی تلاشی لی اور نوجوان کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گیا۔
نوجوان کے جبری گمشدگی کے خلاف اہلِ خانہ اور مقامی افراد نے احتجاجاً چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) روٹ کو بند کر دیا ، سی پیک روٹ کی بندش کے باعث دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔















