سه شنبه, اپریل 8, 2025
Homeخبریںپاکستانی قابض آرمی کی ڈیرہ بگٹی میں فوجی جارحیت، عام آبادیوں پر...

پاکستانی قابض آرمی کی ڈیرہ بگٹی میں فوجی جارحیت، عام آبادیوں پر بمبارمنٹ، متعدد گھر نزر آتش۔ علاقائی ذرائع

شال (ہمگام نیوز) ڈیرہ بگٹی (مقبوضہ بلوچستان) سے ہمگام ٹیم کو ملنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایک بار پاکستانی درندہ صفت فوج نے عام آبادیوں یلغار اور بمبارمنٹ شروع کردی ہے، یہ فوجی جارحیت ڈیرہ بگٹی کے علاقوں سہری دربار، اپتاری، ہن سمیت دیگر علاقوں تک پھیلی ہوئی ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ اس فوجی آپریشن اور شدید نوعیت کی گولہ باری کی وجہ سے ابتک متعدد گھر منہدم اور کئی لوگ زخمی ہوچکے ہیں، اور اسکے ساتھ ساتھ قابض فوج کی طرف کئی گھروں کو آگ لگادی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا اب تک اس فوجی جارحیت کی وجہ سے کسی شہادت کی اطلاع نہیں لیکن خدشہ یہی ہے اس میں شہادتوں کے امکانات موجود ہوسکتی ہیں، یاد رہے پاکستانی فوج نے مقبوضہ بلوچستان کے اندر معلومات و اطلاعات کے حصول کی تمام تر ذرائع کو مسدود کررکھا ہے کیونکہ ایسا کرنے سے وہ اپنی قتل غارت گری اور بلوچ قومی نسل کشی سمیت بلوچ قوم پر کی جانے والی مظالم کو دنیا کے نظر سے اوجھل رکھ سکتی ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں فوجی جارحیت کی گئی اس سے پہلے دوہزار پانچ کو بھی ڈیرہ بگٹی پر حملہ کرکے وہاں درجنوں بلوچوں کو شہید کیا گیا جس میں نواب اکبر خان بگٹی کے قلعے پر بھی بمباری ہوئی لیکن اکبر بگٹی پاکستانی فوج کے اس شدید یلغار سے معجزاتی طور محفوظ رہے جنہیں ازاں بعد تراتانی غار کے شدید فضائی بمبارمنٹ کرکے شہید کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز