دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںپاکستانی مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کا نوجوان کو جبری اغواء کرنے...

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کا نوجوان کو جبری اغواء کرنے کی کوشش، عوام کا اغواء کاروں پر حملہ۔

 

پی او کے (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد نے ایک نوجوان کو جبری طور پر اغواء کرنے کی کوشش کی، عوام نے اغواء کاروں پر حملہ کرکے انہیں پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں ویگو گاڑی میں بیٹھے مسلح افراد نے ایک نوجوان کو گن پوائنٹ پر اغواء کرنے کی کوشش کی، لیکن عوام کی بڑی تعداد ان پر کود پڑی اور اغواء کو ناکام بنا دیا۔

عوام نے اغواء کاروں کو پکڑ کر ان سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ عینی شاہدین کے مطابق اغواء کار قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکار تھے جنہوں نے نوجوان کو بغیر ایف آئی آر زبردستی اغواء کرنے کی کوشش کی۔

جاہ وقوع پر موجود عوام نے پاکستانی مسلمانوں کو منافق پکارنے کے ساتھ کہا کہ یہ پاکستان نہیں آزاد کشمیر ہے، اس کے علاوہ بڑی تعداد میں موجود عوام نے آزاد کشمیر اور یہ جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے کے نعرے بھی لگائے۔

بعد ازاں مقامی پولیس نے مذکورہ افراد کو گرفتار کرلیا اور اپنے ساتھ تھانہ لے گئی، مگر عوام کا کہنا تھا کہ یہ افراد قابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکار ہیں جو پولیس تھانے سے نہ صرف بغیر ایف آئی آر درج ہوے رہا ہوجائیں گے بلکہ اغواء کو ناکام بنانے والوں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور مزاحمت کی ایف آئی آر بھی درج ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز