اسلام آباد (ہمگام نیوز ) قابض پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پارلیمان میں طلب کرنے کی تجویز دے دی۔
میڈیا کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی حکومت گرانے، ملک کی معاشی تباہی اور تحریک طالبان پاکستان کو واپس لانے کے معاملے پر تینوں شخصیات کو پارلیمنٹ میں طلب کر کے جواب طلبی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے یہ کون ہوتے ہیں، ہم ماضی میں بہت مرتبہ گھر جا چکے، ہمیں جیل کا راستہ بھی پتہ ہے اور گھر کا بھی۔ جنرل (ر) باجوہ، فیض حمید اور عمران خان کو طلب کرنے کے حوالے سے ایک قرارداد بھی پیش کروں گا۔
یاد رہے کہ خواجہ آصف گدھ فوج کے سربراہ آصف منیر کے بغیر سانس بھی نہیں لے سکتا ہے وہ کس طرع ایک فوجی سابقہ سربراہ کو جوابدہ کرسکتا ہے اس تمام صورتحال کے تانے بانے گدھ فوج کے اندر اختلافات ہیں جو اب کھل کر سامنے ارے ہیں اور یہ ممکن ہے کہ قابض گدھ فوج کے اندر انکے سربراہ کے خلاف کوئی بغاوت بھی ہو کیونکہ گدھ فوج دو واضح گروپ میں تقسیم ہے ایک نے اپنا آقا امریکہ کو بنایا اور اسی کے حکم کے تحت ملک چلانا چاتا ہے جبکہ دوسرے کا آقا چین ہے اور وہ چین کے مفادات کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔