جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںپاکستان اور ایرانی جہادی آرمی بلوچوں کو لوٹ رہی ہیں۔ ،؛بلوچ رہنما...

پاکستان اور ایرانی جہادی آرمی بلوچوں کو لوٹ رہی ہیں۔ ،؛بلوچ رہنما حیربیارمری

لندن (ہمگام نیوز ) بلوچ رہبر حیربیار مری نے امریکہ کی ایران پر پابندیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ” ایران کی معیشت ریاست کی جانب سے کنٹرول کی جانے والی معیشت ہے جسے ریاست خطے میں پراکسی جنگوں میں استعمال کر رہی ہے۔

حیربیارمری نے کہا کہ ایران نے ایک منظم طریقے سے بلوچستان پر قبضے کے بعد اس کی معیشت پر پابندی عائد کی ہیں۔ سائل اور وسائل سے مالامال ہونے کے باوجود بلوچ قوم بنیادی سہولیات سے محروم زندگی گزارنے پر مجبور ہے اور امریکہ کی ایران پر پابندیوں کی صورت میں ایرانی مقبوضہ بلوچستان کی حالت نہیں بگڑیں گے کیونکہ بلوچ قوم کے پاس کھونے کیلئے کچھ بھی نہیں بچا ہے کیونکہ ہماری سرزمین پہلے سے ہی ایران کے زیر قبضہ ہے.

انہوں نے کہا بلوچستان کی معیشت کی فطری ترقی کو روک دیا گیا ہے اور دنیا کی امیر ترین قوم آج غربت کی زندگی گذار رہی ہے.

حیربیارمری نے کہا کہ یہ امریکہ اور مغربی ریاستوں کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنی شہریوں کو اسلامی دہشتگردی سے محفوظ رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایرانی جہادی آرمی بلوچوں کو لوٹ رہی ہیں اور انہیں مذہب کے نام پر قتل کر رہی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا امریکہ ایک طاقتور ملک ہے اور وہ اپنے شہریوں کو اس مذہبی دہشتگردی سے بچا سکتا ہے ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دوسری مغربی قیادت پر اسلامی فوبیا کے الزامات لگانے سے بہتر ہے کہ مسلم ممالک اپنی کمزوریوں اور کوتاہیوں کو دیکھے کہ وہ کیوں اپنے لوگوں کو مذہب کے نام پر دہشتگردی کرنے سے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں

فیچرز