نئی دہلی(ہمگام نیوز )قابض پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز کی بھارتی ماہی گیروں کے جہاز سے جھڑپ میں ایک پاکستانی اہلکار ہلاکُ جبکہ 2 بھارتی ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

میڈیا کے مطابق قابض پاکستان کےخصوصی اقتصادی زون میں حدود کی خلاف ورزی پرپاک بحریہ کی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازکا بھارتی ماہی گیروں کے آٹھ بحری جہازوں کے ساتھ مقابلہ ہوا،سمندر ی حدود پر بھارتی جہازوں نے حملہ کیا جبکہ ایک بھارتی جہاز نے ایم ایس اے اہلکاروں کو جہاز پر آنے کی اجازت دی لیکن میری ٹائم سیکیورٹی کے اہلکاروں کی منتقلی کے بعد بھارتی جہاز سے ٹکر لیا رفتار بڑھانے سےبھارتی جہاز ایم ایس اے سے ٹکرا کر الٹ گیا، بھارتی جہاز الٹنے سے میری ٹائم سیکیورٹی اہلکاراور 7 بھارتی ماہی گیر سمندر میں جا گرے، 5 بھارتی ماہی گیروں اور 4 ایم ایس اے اہلکاروں کو سمندر سے نکال لیا گیا تاہم 2 بھارتی ماہی گیر لاپتا ہیں ۔اس دوران میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کاسیلر محمد ریحان ہلاک ہو گیا ۔