پیرس (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڑ درمانین کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے حیران کن ہے کہ غیر ملکی طاقتیں ہمارے اندرونی معملات میں دخل دینے سے پرہیز کریں۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی وزیر داخلہ نے منگل کو یہ بیان ترک صدر کے اس بیان کے بعد دیا ہے جس میں رجب طیب اردوغان کہا تھا کہ فرانسیسی صدر کے ’اسلام مخالف‘ ایجنڈے کی وجہ سے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔
ترک صدر نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میخواں کی ذہنی حالت پر بھی سوال اٹھایا تھا جس کے بعد فرانس نے ترکی سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔
فرانسیسی وزیر داخلہ نے مزید بات کرتے ہوئے کہا ترکی اور پاکستان کا حوالہ دیا جہاں کی پارلیمنٹس نے قراردادیں پاس کر کے اپنی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ فرانس سے اپنے سفیر کو واپس بلائیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کے ایوان زیریں قومی اسمبلی نے پیر کو ایک متفقہ قرارداد منظور کی تھی جس میں فرانس میں پیغمبر اسلام کے خاکوں کی مذمت کی گئی تھی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ پیرس سے اپنے سفیر کو واپس بلائے۔