ہمگام نیوز: بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قابض پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر کے جواب میں سخت ردعمل دیا ہے۔ بھارتی سفارتکار بھاویکا منگالنندھن نے قابض پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف سرحد پار دہشت گردی “ناگزیر نتائج” کا سبب بنے گی۔
بھارتی سفارتکار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی تقریر کو منافقت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کو ایک ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کیا ہے، اور بھارت پر پارلیمنٹ اور ممبئی جیسے بڑے حملے کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
قابض پاکستان نے کشمیر کے معاملے پر بھارت پر تنقید کی تھی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو دوبارہ اٹھایا تھا، لیکن بھارت نے اس کا بھرپور جواب دیا۔