اسلام آباد (ہمگام نیوز) پاکستان میں اقلیتی برادری سکھ سے منسلک ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق صوبہِ خیبر پختون خواہ کے شہر پشاور میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سکھ کمیونٹی سے منسلک دیال سنگھ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق دیال سنگھ کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنے دکان میں بیٹھے تھے، قتل کا واقعہ جمعے کی سہ پہر تین بجے پیش آیا۔

سکھ برادری نے دیال سنگھ کے قتل پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان اور دیگر اداروں سے برادری کے افراد کو تحفظ فراہم کرنے درخواستیں کی ہیں۔