دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںپاکستان میں پولیو ورکرز پر حملوں کے بعد پولیو مہم معطل کردیا...

پاکستان میں پولیو ورکرز پر حملوں کے بعد پولیو مہم معطل کردیا گیا

اسلآم آباد(ہمگام نیوز) پاکستان کے مختلف شہروں میں پولیو کے کارکنوں پر حملوں اور سکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر، وفاقی حکومت نے پولیو کے خلاف مہم کے بعض مراحل معطل کردیے ہیں۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنل سینٹر فار پولیو، (NECO) کے مطابق پشاور اور چمن شہر کے واقعات کے بعد اپریل کے مہینے میں پولیو مہم کے بعد کی جانے والی تشخیص مہمات کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لہذا اپریل کے مہینے میں پاکستان کے کسی بھی علاقے میں مزید ویکسینیشن یا اس سے منسلک کوئی سرگرمی نہیں کی جائے گی۔واضع رہے عالمی صحت کے اداروں کی طرف سے پاکستان کو پولیو کے حوالے سے ہر سطح پر کثیر رقم امداد دیا جاتا رہا ہے لیکن مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیئے جاسکے۔جس کے ان اداروں کی جانب سے پاکستان کو سخت تنقید اور دباو کا سامنا رہا ییں،لیکن اندرونی طور پر مزہبی عناصر کے مخصوص خیالات اور ایجنڈے کی وجہ سے پولیو ورکزز کو سخت مزاحمت کا سامنا رہا ہے، اسی مزاحمت کے ساتھ ساتھ حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر پولیو کے خلاف اس حوالے سے انھی عناصر کی جانب سے ایک منظم طریقے سے عوام کو گمراہ کرنے اور بدظن کرنے کیلئے سخت پروپیگنڈا مہم شروع کیا گیا تھا۔ریاستی سطح پر ان تمام مشکلات پر اب تک کنٹرول نہیں پایا جاسکا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز