شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںپاکستان میں پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 173 روپے کی ریکارڈ...

پاکستان میں پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 173 روپے کی ریکارڈ سطح کو چھو گیا

اسلام آباد ( ہمگام نیوز) پاکستان میں کئی روز سے روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور پیر کو رپورٹ کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر میں دو روپے دو پیسے تک اضافہ ہوا۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ڈالر کا لین دین کرنے والے ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات میں ناکامی کی رپورٹس کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔

البتہ پاکستان کی وزارتِ خزانہ نے مذاکرات میں ناکامی کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔

پاکستان کی وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کی ایک وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کو بھی قرار دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز