نئی دہلی(ہمگام نیوزڈیسک) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج صبح سویرے پاکستانی طیاروں نے LOC کراس کرکے دو انڈین طیارے مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔
بھارتی میڈیا اور آفیشلز نے پاکستانی طیاروں کی طرف سے آج LOC کی خلاف ورزی کرنے، کراس کرنے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی طیاروں نے جموں کشمیر کے ضلع راجوڑی میں نوشہرہ سیکٹر کے قریب اڑان بھری،لیکن پیٹرولنگ پر معمور انڈین طیاروں نے انھیں بیک کرکے واپس جانے پر مجبور کیا۔ جبکہ پاکستانی میڈیا اور سرکاری سطح پر انڈیا کے دو طیاروں کو مار گرانے کا دعوی کیا جارہا ہے۔ سخت کشیدہ حالات کے پیش نظر سرینگر ائیر پورٹ کو سویلین مقاصد کی استعمال کیلئے سروس مکمل بند کیا گیا ہے۔جبکہ پاکستانی فوج کے ترجمان ISPR کی جانب سے آفیشلی طور انڈیا کے دو طیاروں کو مارگرانے اور 1پائلٹ کو گرفتار 2 کو ہلاک کرنے کا دعوہ کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ روز LOCکراس کرکے مظفر آباد ،بالاکوٹ میں ‘جیش’کےتربیتی کیمپوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کرکے حملہ کیا گیا تھا۔ جس کے جواب میں پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا جواب مختلف ہوگا، بھارت سرپرائز کا انتظار کرے۔جبکہ پاکستانی وزیرخارجہ نے بھی اپنے میڈیا بیان میں انڈیا کے 2 جہازوں کو مارگرانے کی تصدیق کی ۔اس سے قبل خبر رساں ادارے روئٹرز نے انڈین حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ تین پاکستانی طیارے انڈین فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے تاہم انھیں واپس جانے پر مجبور کر دیا گیا۔
انڈین خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ لائن آف کنٹرول کے نوشہرہ سیکٹر میں پیش آیا جہاں پاکستانی طیارے ضلع راجوڑی کی حدود میں داخل ہوئے تاہم انڈین طیارے نے انھیں واپس جانے پر مجبور کر دیا۔


