دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںپاکستان نے سکھ یاتریوں کیلئے گرونانک کی550ویں یوم پیدائش پر پاسپورٹ ,ویزہ...

پاکستان نے سکھ یاتریوں کیلئے گرونانک کی550ویں یوم پیدائش پر پاسپورٹ ,ویزہ چارجز ختم کردی

لاہور (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سکھوں کے مزہبی رہنما بابا گرو نانک دیو کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پرانڈیا کے سکھوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اور اس وقت سکھ انڈیا کے شہر امرتسر سے پاکستان میں واقع واہگہ بارڈ کے راستہ کا استعمال کررہے ہیں۔ پاکستان میں ان کا اسی مقام پر استقبال کیا جاتا ہے۔ ہر سال ہزاروں سکھ یاتری انڈیا سے پاکستان آتے ہیں۔ جہاں وہ صوبہ پنجاب کے شہر ‘ننکانہ’ سمیت مختلف گودواروں اور اپنے مقدس مزہبی مقامات کا دورہ کرتے ہیں۔انڈیا کے سکھوں کو ریلیف دینے کیلئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ‘کرتارپور زیارت کے لیے آنے والے سکھوں کے لیے میں نے دو شرائط ختم کردی ہیں: انھیں پاسپورٹ درکار نہیں ہوگا،محض درست شناخت ہی کافی ہوگی اور انھیں 10 روز قبل اندراج کی زحمت بھی نہ اٹھانے ہو گی۔’انھوں نے کہا ہے کہ ‘افتتاح اور گرو جی کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر بھی کوئی ٹیکس کے واجبات وصول نہیں کیے جائیں گے۔’کرتاپور راہداری کے استعمال پر سکھوں سے سروس چارجز کی مد میں 20 ڈالر وصول کیے جانے تھے، لیکن گرو نانک کی 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر اس شرط کو پاکستان کی طرف سے معاف کردیا گیا ہے۔

اسی طرح سکھ یاتری 31 اکتوبر کو واہگہ بارڈر سے پاکستان داخل ہوہے ہے۔ اور اس وقت کرتارپور راہداری پر تعمیراتی کام جاری ہے جبکہ پاکستان اور انڈیا نے کرتاپور راہداری کو نو نومبر سے کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔یاد رہے کرتارپور راہداری سے مراد وہ راستہ ہے جو انڈیا اور پاکستان کی سرحد پر سرحد کے دونوں اطراف عوام کی سہولت کیلئے باہمی رضامندی سے بنایا گیا ہے اور اس کا استعمال کرتے ہوئے انڈیا سے سکھ یاتری گرودوارہ دربار جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز