جمعه, نوومبر 15, 2024
Homeخبریںپاکستان وایران نے گبد ریمدان بارڈر کراسنگ کا افتتاح کر دیا

پاکستان وایران نے گبد ریمدان بارڈر کراسنگ کا افتتاح کر دیا

تفتان(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق قابض پاکستان اور ایران کے درمیان گبد ریمدان بارڈر کراسنگ کا افتتاح کر دیا گیا۔

پاکستان اور ایران کے درمیان گبد ریمدان بارڈر کراسنگ کا افتتاح وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور ایران کے وزیر برائے روڈ اور اربن ڈویلپمنٹ محمد اسلامی نے کیا۔

تقریب میں ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے گورنر سید احمد علی محبتیٰ، ایران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

پاکستان اور ایران کے درمیان یہ میر جاوہ تفتان کے بعد دوسری بارڈر کراسنگ ہے۔

اس موقع پر زبیدہ جلال نے کہا کہ کراسنگ سے دونوں ملکوں کے لوگوں کی نقل و حمل اور تجارتی ومعاشی روابط کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا اور سرحدی باڑ لگانے سے سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز