سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںپاکستان و ایران دونوں بلوچ وطن پر قابض ہیں، ذاتی مفادات سے...

پاکستان و ایران دونوں بلوچ وطن پر قابض ہیں، ذاتی مفادات سے بالاتر پالیسی اپنانی چاہئیے: حیربیار مری

لندن (ہمگام نیوز) گزشتہ روز فری بلوچستان موومنٹ برطانیہ لندن چیپٹر کے  جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت برطانیہ چیپٹر کے آرگنائزر شاہد بلوچ نے کی،جس میں  مہمان خصوصی فری بلوچستان موومنٹ کے بانی واجہ حیربیار مری  تھے۔

اجلاس میں مختلف ایشوز پر سیر حاصل بحث کی گئی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ خطے کی بدلتی ھوئی صورتحال بالخصوص کرد قوم کے خلاف ترکی کی نسل پرستانہ اور ان کی قتل عام پر بھی بحث کیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ پر زور دیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے پارٹی قائد واجہ حیر بیار مری نے کہا بلوچستان کی تاریخ میں ہمارے بزرگوں نے جو قربانیاں دیں ہمیں اس تحریک کو آگے بڑھانے کا جو حوصلہ دیا ہمیں ان کے قول و عمل پر چلنا ھوگا۔
بلوچ قوم دوست رہنما واجہ حیربیارمری نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں بلوچ وطن پر قابض ہیں اور ہمیں اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر پورے بلوچستان کی بات کرنی چاہیے ۔ایران بارے ہماری وہی پالیسی ھونی چاہئیے جو قابض پاکستان کے ساتھ ہے کیونکہ دونوں ریاستوں نے بلوچ سرزمین پر غیر قانونی قبضہ جما کر بلوچ قوم کو غلام  بنا رکھا ہے۔
واجہ حیر بیار مری نے مزید کہا کہ  قومی تحریک مشکلات سے گزر کر اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائے گی۔
جس کے پیش نظر بلوچ قوم کے ساتھ اپنے رابطے کو مزید بہتر بنانا ھوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز