یکشنبه, دسمبر 22, 2024
Homeخبریںپاکستان چین کے ساتھ سی پیک معاہدوں پر دوبارہ غور کرے گی،...

پاکستان چین کے ساتھ سی پیک معاہدوں پر دوبارہ غور کرے گی، فنانشل ٹائمز

لندن (ہمگام نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان کی خراب معاشی صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی میڈیااطلاعات کے مطابق برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت چین کے ساتھ سی پیک معاہدے پر نظرثانی کرے گی جس میں قرض کی ادائیگی اور منصوبوں کی مدت بڑھانے پر غور کیا جائے گا جب کہ چین نے اس حوالے سے معاہدوں پر دوبارہ مزاکرات کرنے پر آمادگی بھی ظاہر کردی ہے۔فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی کونسل کو سی پیک منصوبوں کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ ادائیگیوں کی تفصیلات کا معلوم ہو سکے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان معاشی عدم استحکام کے باوجود عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے چھٹکارا چاہتی ہے جب کہ وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے بجائے چین اور سعودی عرب سے بات چیت کی جائے گی۔برطانوی اخبار کو انٹرویو میں پاکستان کے مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں میں پاکستانی کمپنیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور چینی کمپنیاں ناجائز فائدہ اٹھارہی ہیں لہذا سی پیک منصوبوں کو ایک سال کے لیے روک دینا چاہیے۔عبدالرزاق داود کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت نے سی پیک معاہدوں میں چین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی معیشت کے خلاف فیصلے کیے جس کے بعد چینی کمپنیوں کو ٹیکس کی چھوٹ دی گئی جو کہ کسی بھی صورت میں پاکستان کے لیے بہتر نہیں ہوسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر نظر ثانی کا مقصد پاکستانی کمپنیوں کو خسارے سے محفوظ رکھنا ہے، فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستانی حکومت چین کے ساتھ ہونے والے سی پیک معاہدوں پر دوبارہ غور کرے گی اور نئے سرے سے شرائط طے کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز