شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںپاکستان ڈیفالٹ کا شکار،ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے وفاقی حکومت کا حکومتی...

پاکستان ڈیفالٹ کا شکار،ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے وفاقی حکومت کا حکومتی اثاثہ جات کی جلد فروخت کا فیصلہ

اسلام آباد (ھمگام نیوز) وفاقی حکومت نے ڈیفالٹ کے خطرے سے نمٹنے کیلئے حکومتی اثاثہ جات کو تیزی سے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی حکومت نے جمعہ کے روز فیصلہ کیا ہے کہ ممکنہ ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے دو پاور پلانٹس کو قطر کی حکومت کو براہ راست فروخت کر دیے جائیں یہ پلانٹ چار سال قبل حکومت کی فہرست میں شامل تھے اور حکومت کو امید تھی اس کی فروخت سے اسے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر حاصل ہوں گے تاہم اب موجودہ حکومت نے اسے نجکاری کے بجائے براہ راست فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے قبل حکومت کی جانب سے کابینہ کے ایک نئی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کا مقصد حکومتی اثاثہ جات کو تیزی سے فروخت کرنے کے عمل کا جائزہ لینا تھا اسی سلسلے میں 2660 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل یہ پاور پلانٹ اب کسی بیرونی ملک کو براہ راست فروخت کیے جائیں گے ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز اس سلسلے میں نجکاری کمیشن کا اجلاس بلایا گیا تھا جن میں ان دونوں پلانٹس کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کا کہا گیا جبکہ نجکاری کے وزیر عبدالحسین بھائیو جو کہ نجکاری کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں انہوں نے اس اجلاس کی صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے کی تھی نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس کے بعد اکثر پریس بیان جاری کیا جاتا ہے اس کے حوالے سے کوئی مراسلہ جاری نہیں کیا گیا جس سے لگتا ہے کہ وفاقی حکومت اس معاملے کو خفیہ رکھنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز