دی ہیگ ( ہمگام نیوز ڈیسک ) عدالت نے بھارت کی کلبھوشن کی رہائی سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے پاکستان سے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی فوجی عدالت کی طرف سے سزائے موت پر مؤثر انداز میں نظر ثانی کی جائے۔
ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کونسلر رسائی نہ دے کر پاکستان نے بھارت کو اپنے شہری سے ملنے اور اسے قانونی مدد فراہم کرنے سے روکا۔ عالمی عدالت انصاف کے اس فیصلے کے مطابق پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک کونسلر رسائی نہ دے کر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی۔
فیصلہ ابھی سنایا جا رہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے ٹی وی چینلوں نے فیصلے کے مخصوص پہلؤوں کو اپنی اپنی جیت قرار دے دیا۔