واشنگٹن (ہمگام نیوز) امریکہ نے تین چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہے جن کے بارے میں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو مدد اور میزائل سے متعلق اشیاء فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
امریکی محکمہِ خارجہ کے ایک بیان میں ان کمپنیوں کی شناخت جنرل ٹیکنالوجی لمیٹڈ، بیجنگ لو لوو ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، اور چانگ زو یوٹیک کمپوزٹ کمپنی لمیٹڈ، کے طور پر کی گئی ہیں۔ ان چینی کمپنیوں نے پاکستان کے میزائلوں کی تیاری میں مدد کی اور پاکستان کو مختلف پرزے فراہم کیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تیسری کمپنی ، چانگ زو یوٹیک کمپوزٹ نے 2019 سے ڈی گلاس فائبر، کوارٹج فیبرک اور ہائی سلکا کپڑا فراہم کرنے کے لیے کام کیا تھا، جن میں سے سبھی میزائل سسٹم میں ایپلی کیشنز رکھتے ہیں۔
بیان کے مطابق “آج کے اقدامات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ، ان کی ترسیل کے ذرائع، اور متعلقہ خریداری کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتا رہے گا، چاہے وہ کہیں بھی ہوں”ہ
خیال رہے پاکستان اکثر اپنے میزائل اور دیگر ہتھاروں کے تجربے مقبوضہ بلوچستان میں کرتا آیا ہے جس کی وجہ سے بلوچستان میں لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اور آئے روز میزائل تجربات کے نام پر لوگوں کو علاقہ بدر کیا جاتا ہے ۔
کچھ دن پہلے بھی ڈیرہ غازیخان کے بلوچ قبائل کو میزائل تجربہ کے دوران علاقے سے نکل جانے کو کہا گیا۔
واضح رہے مزکورہ میزائل کا فیوز ملبہ ڈیرہ بگٹی کے رہائشی علاقے میں جا گرا تھا۔