پیر, مئی 20, 2024
ہومانٹرنشنلپاکستان کو ہندوستان کے اندرونی معاملات پر بولنے کا کوئی حق نہیں:...

پاکستان کو ہندوستان کے اندرونی معاملات پر بولنے کا کوئی حق نہیں: بھارت 

 

بحرین (ہمگام نیوز) بھارتی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سمیت پاترا نے پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

بیجو جنتا دل راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سسمیت پاترا نے بحرین میں منعقدہ 146ویں انٹر پارلیمانی یونین اسمبلی (IPU)میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہندوستان کے اندرونی معاملات پر بولنے کا کوئی حق نہیں ہے پاکستان نہ صرف عالمی دہشت گردوں کی پناہ گاہ ہے بلکہ ہندوستان کے ایک حصے پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی فورم کو غلط بیانی کے لیے استعمال کرتا ہے اور خود کو انسانی حقوق کا چمپین بتاتا ہے بھارت دنیا پر واضح کرتا ہے کہ پاکستان فوج کے ذریعے کشمیر پر اپنی غیر قانونی قبضہ نہیں رکھ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز