چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںپاکستان کی آئین مقبوضہ بلوچستان پر لاگو نہیں ہوسکتا ۔ حیربیارمری

پاکستان کی آئین مقبوضہ بلوچستان پر لاگو نہیں ہوسکتا ۔ حیربیارمری

لندن (ھمگام نیوز) جلا وطن بلوچ قومی رہنما اور فری بلوچستان مومنٹ کا سربراہ حیربیارمری نے سوشل میڈیا ٹویٹر پر لکھا ہے کہ پاکستان کی آئین بلوچستان پر لاگو اس لیے نہیں ہوسکتا کیونکہ بلوچستان ایک مقبوضہ علاقہ ہے۔ انہوں مزید لکھا کہ پاکستان نے حال ہی میں اپنے آئین کی گولڈن جوبلی منائی ہے، لیکن بلوچستان کے اس وقت کے منتخب ممبران پارلیمنٹ میں سے 60% نے اس آئین کے الفاظ کو قبول نہیں کیا اور اس پر دستخط نہیں کیے، اس طرح اسے باطل بنا دیا، بہرحال یہ بلوچستان پر لاگو نہیں ہے کیونکہ یہ ایک مقبوضہ علاقہ ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی 73ء کی آئین پر بلوچستان کے اس وقت کے منتخب نمائندوں خیربخش مری اور ڈاکٹر عبدالحئی نے دستخط نہیں کیے تھے اور اسی طرح بلوچ رہنما حیربیار مری اورشھید بالاچ مری نے بھی پاکستان کے آئین سے حلف نہیں لیا تھا اور نہ ہی بلوچستان کو کبھی پاکستان کا حصہ تسلیم کیا ہے۔ بلوچستان پر مسلط پاکستان کی نوآبادیاتی حاکمیت پنجاب کی سیاسی اور معاشی اجارہ داریت کو برقرار رکھنے کیلئے قائم کیا گیا ہے، بلوچستان پر اپنا تسلط قائم رکھنے کی پنجابی فوج کی تمام پالیسیاں مکر و فریب اور ننگی فوجی جارحیت پر مبنی ہیں۔ پاکستان کی فوج جوکہ پنجابی قوم کی قوت پر مشتمل ہے نے خود پاکستان کی روح یعنی اسکی آئین کو اپنے جوتوں تلے کئی دفع روندھا اور مسلا ہے۔ جمہوری بلوچستان کی حد تک پاکستان کا مسخ شدہ آئین اپنا جائز حیثیت forfeit کرچکی ہے کیوںکہ ایک طرف پاکستان نے بلوچستان پر فوجی جارحیت کے زریعے قبضہ کیا اور دوسری طرف اس غیرفطری ریاست پر پنجاب کی اجارہ داریت مسلط کی گئی ہے جس سے برابری کی بنیاد پر وفاقیت کا تصور فوت ہوچکی ہے۔ اسلئے بلوچستان کی آزادی بلوچ قوم کی اولین فرض بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز