یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںپاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوا سرکاری دورے پر تہران پہنچ...

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوا سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

تہران( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوا اپنے  سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے بتایا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے ایرانی چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد حسین سے ملاقات کی ہے۔دونوں فوجی سربراہان نے خطے کی سکیورٹی صورتحال اور پاکستان ایران بارڈر کی سکیورٹی پر خصوصی بات چیت کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل محمد حسین اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے کے امن کے حوالے سے بھی بات چیت کی ہے۔اس  ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال کے علاوہ داخلی  دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے پاکستان آرمی چیف کا دورہ ایران ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب امریکہ کی طرف سے ایران پر سخت ترین معاشی و سیاسی پابندیاں عاید کرنے کی وجہ سے داخلی طور پر بدامنی پیدا ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ روز ایران میں تیل کے نرخوں میں اضافے اور مہنگائی کی وجہ سے بیشتر شہروں میں پرتشدد مظاہروں، جلاؤ گھیراؤ اور سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں  40 کے قریب افراد ہلاک اور کئی  زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ سرکاری املاک کو بھی شدید نقصان پہنچانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز