سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںپاکستان کے دارالحکومت میں خاتون سے زیادتی کرنے والے باپ بیٹا گرفتار۔

پاکستان کے دارالحکومت میں خاتون سے زیادتی کرنے والے باپ بیٹا گرفتار۔

اسلام آباد(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے خواتین سےزیادتی، ڈکیتی اور اغوا میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم عبدالوحید ملزم احمد کا باپ ہے اور یہ دونوں مل کر یہ گھناؤنا کام کرتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون دفتر سے گھر جارہی تھی کہ ٹیکسی ڈرائیور(احمد) بہانہ بنا کر گاڑی دوسرے راستے کی طرف لے گیا اور سنسان جگہ پر ٹیکسی روک کر باپ (عبدالوحید ) نے گن پوائنٹ پر اپنے بیٹے کے سامنے خاتون سے زیادتی کی اور زیورات و موبائل لے کر دونوں فرارہوگئے۔

فرار ہونے کے بعد خاتون نے پولیس میں مقدمہ درج کروایا۔اور پولیس نے کاروائی کرکے ملزمان کو گِرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش اس بات کا انکشاف بھی ہواہے کہ دونوں ملزمان پنجاب کے متعدد اضلاع میں عورتوں سے زیادتی، ڈکیتی، چوری اور اغوا جیسے متعدد سنگین مقدمات میں بھی ملوث ہیں۔ پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز