جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںپاکستان کے لیے چینی بحری جہاز مشتبہ نیوکلیئر کارگو کی وجہ سے...

پاکستان کے لیے چینی بحری جہاز مشتبہ نیوکلیئر کارگو کی وجہ سے ممبئی پورٹ پر روک دیا گیا۔

ممبئی (ہمگام  نیوز)  بمبئی میں سیکورٹی ایجنسیوں نے چین سے پاکستان جانے والے ایک بحری جہاز کو اس شبہ میں روک دیا ہے کہ اس میں ایسے مواد موجود تھے جس سے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 رپورٹوں کے مطابق  CMA CGM Attila مالٹا کے جھنڈے والے تجارتی جہاز کو کسٹم حکام نے 23 جنوری کو کراچی جانے سے کو روکا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس میں  CNC مشینیں پائی گئی ہیں جو بنیادی طور پر کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول کی جاتی ہیں یہ مشینیں ٹینیکل درستگی کا ایسا پیمانہ پیدا کرتی ہیں جو دستی طور پر ممکن نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی کے مطابق، کھیپ کا معائنہ ڈی آر ڈی او کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے کیا جس نے تصدیق کی کہ یہ مشین میزائل ڈیولپمنٹ پروگرام کی تیاری کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

بندرگاہ کے حکام نے پہلے  انڈین دفاعی حکام کو خبردار کیا جنہوں نے  ان بھاری سامان کا معائنہ کیا اور اطلاع دی کہ کارگو مشکوک ہے۔

کنسائنمنٹ کی تفصیلات میں کنسائنر کا تذکرہ شنگھائی جے ایکس ای گلوبل لاجسٹکس کمپنی لمیٹڈ اور کنسائنمنٹ پاکستان ونگز پرائیویٹ لمیٹڈ سیالکوٹ کے طور پر کیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ عالمی برادری میں  گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان کے جوہری اور میزائل پروگراموں کے لیے چین کی حمایت پر تشویش بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز