پنجشنبه, اپریل 3, 2025
Homeخبریںپروم سے قابض پاکستانی فورسز نے بازیابی کے فوراً بعد عبدالمجید کو...

پروم سے قابض پاکستانی فورسز نے بازیابی کے فوراً بعد عبدالمجید کو پھر اغوا کرلیا

 

پنجگور ( ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پروم پنجگور کا رہائشی عبدالمجید ولد عبدالرشید آج بازیاب ہوکر پھر قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواء ہوگیا۔

اس سے قبل عبدالمجید ولد عبدالرشید تین سال تک قابض پاکستانی فوج کی ٹارچر سیلوں میں تھا آج جب منظر عام پر لایا گیا لیکن بازیابی کے فوری بعد عبدالمجید کو ایک دفعہ پھر اغوا کرکے فوجی کیمپ منتقل کر دیا گیا۔

مقبوضہ بلوچستان سے مغویوں کی تعداد ہزاروں میں شمار ہوتی ہے آج بھی ان کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاجی بھوک ہڑتال پہ بیٹھے ہوئے ہیں۔

عوامی حلقوں نے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جب نوجوان کو بازیاب کردیا گیا تو بی این پی مینگل کے علاقائی رہنماؤں نے اس کی بازیابی کو کیش کرنے کے لئے اس کے ساتھ فوٹو سیشن کی تاکہ زیادہ سے زیادہ ہمدردیاں سمیٹی جاسکیں، لیکن جب نوجوان دوبارہ اغواء کیا گیا تو مغوی کی طرح بی این پی بھی منظر عام سے غائب ہوگئی۔

بلوچستان دنیا کا وہ واحد خطہ ہے جہاں آئے روز مغویوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جن کو سالوں تک قابض فوج اپنی اذیت گاہوں میں تشدد کا نشانا بناتی ہے اور ان میں سے کچھ کو اپنی بدنام زمانہ مارو اور پھینک دو کی پالیسی کے تحت شہید کردیا جاتا ہے جبکہ کچھ کو دہائیوں تک اپنے ٹارچر سیل میں اذیت کا نشانا بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز